شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان (انتخاب نیوز)شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں نامعلوم افراد نے سنار سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ملزمان نے تینوں افراد رحمت اللہ، ہارون اور دلدار کو جیولری کی دکان سے نکال کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔آخری اطلاعات کے مطابق میر علی بازار میں 3 افراد کے قتل کے واقعے کی ذمے داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں