دکی، زمینی تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

دکی (انتخاب نیوز) دکی ناصر آباد کلی سیف اللہ ناصر میں زمین کے تنازعے پر دوگروہوں کے درمیان تصادم ہوا۔متحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق جانبحق شخص کی شناخت عابد خان ولد سیف اللہ اور زخمی کی شناخت عطا اللہ ولد سیف اللہ اقوام اوشخیل ناصر کے نام سے ہوگئی ہے۔زخمی اور جانبحق شخص کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیے گئے۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ایس پی دکی سید صبور آغا اور اسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کبزئی کی سربراہی میں پولیس اور لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ بند کروادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں