کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب سے معاہدے پر رضامند

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب سے معاہدہ کرنے پر رضامند ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ 173 ملین پاؤنڈز سالانہ کا معاہدہ کریں گے۔تاہم اب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیں گے۔میڈیا نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو ڈھائی برس کے لیے النصر کلب کے ساتھ یہ معاہدہ کریں گے۔واضع رہےکہ رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں سعودی کلب کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں