ہم پاکستان کے ساتھ موسیمیاتی تبدیلیوں اور آب و ہوا کو موافق بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم

اسلام آباد (انتخاب نیوز)امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ موسیمیاتی تبدیلیوں اور آب و ہوا کو موافق بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کو بڑھانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے بدھ کو دورہ مارگلہ ہلز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ وائڈ لائف ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد نیشنل پارک میں قائم رس کیو سینٹر اور ٹریل 6 کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وائلڈ لائف بورڈ کے چیئرپرسن رائنا سعید خان نے امریکی سفیر کو بریفنگ دی۔ امریکی سفیر نے ٹریل 6 پر واقع لیپرڈ پریزرو زون کا بھی دورہ کیا۔وائلڈ لائف حکام نے امریکی سفیر کو چڑیا گھر میں قائم کردہ ریسکیو سینٹر سے متعلق بھی بریفنگ دی۔امریکی سفیر نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے انسداد کی کوششوں کا جائزہ لیا۔امریکی سفیر نے نیشنل پارک میں جنگلی حیات کے تحفظ پر وائلڈ لائف حکام کی کارکردگی کو سراہا۔امریکی سفیر کا کہناتھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ موسیماتی تبدیلیوں اور آب و ہوا کو موافق بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کو بڑھانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا مجھے یقین ہے کہ فطرت کا تحفظ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم سب پیچھے نہیں رہ سکتے ہیں، چاہے ہم کہاں رہتے ہیں یا کیا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں