دیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان فرار

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈر کینال کے قریب مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے علی بیگ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں