ٹی ٹی پی کے 26 گروہ ہیں، بلوچستان میں حملے کی ذمے داری خراسانی گروہ نے قبول کی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 26 گروہ ہیں، ہمارا کسی سے معاہدہ نہیں ہوا۔ ان کے کچھ لوگ بات کرکے واپس آنا چاہتے ہیں، کچھ کارروائی میں لگے ہیں۔ انڈر اسٹینڈنگ کے تحت اگر کچھ لوگوں کو معافی دی گئی تھی تو یہ اس وقت کی حکومت بتاسکتی ہے۔ ہمارا کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا۔ بلوچستان میں حملے کی ذمے داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔ اس سے افغانستان کی حکومت پر بھی حرف آئے گا۔ افغان حکومت نے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کی ذمے داری لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں