میر عبدالقدوس بزنجو سے قطر کے نمائندے شیخ فلاح بن جیسم کی ملاقات

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے قطر کے نمائندے شیخ فلاح بن جیسم نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں قطر کے بلوچستان میں جاری منصوبوں اور باہمی تعاون کے فر وغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے قطر میں فٹ بال کے عالمی کپ کے انعقاد کو اہم پیش رفت اور مسلم دنیا کے لئے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے عالمی کپ کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر قطر کی حکومت کو مبارکباد پیش کی قطر کے نمائندہ نے وزیراعلیٰ اور چیئرمین سینٹ کو فٹبال کے عالمی مقابلوں کا فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ دعوت دی جسے وزیراعلیٰ اور چیئرمین سینٹ نے قبول کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں