دکی، فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق
دکی (آن لائن)بلوچستان کے ضلع دکی کے لونی میں تلاو بلندہ کے قریب میں مسلح افراد کی فائرنگ دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تحصیل تلاو لونی کے علاقے تلاو بلندہ کے کلی ملیزئی لونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی وجہ سے دوسگے بھائی جانبحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق سگے بھائیوں کی شناخت ملک جان ملیزئی لونی اور نواب خان پسران خان محمد لونی کے نام سے ہوگئی ہے۔قتل ہونے والے دونوں سگے بھائی ہیں مقتول اور قاتل گروہ آپس میں چچا زاد ہیں۔لاشیں سول ہسپتال لورالائی میں ابتدائی ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے دکی روانہ کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


