مظاہرین پر پرتشدد ،امریکی سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں جاری کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاو¿ن سے متعلق امریکا کے 40 سے زائد سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سینیٹرز نے چینی سفیر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ چین میں مظاہرین کے خلاف کسی بھی طرح کے پرتشدد کریک ڈاو¿ن سے امریکا اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم چین میں ہونے والے مظاہروں کو اور اس پر حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا گیا تو دونوں ممالک کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔امریکی سینیٹرز نے ماضی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں کہا کہ 1989 میں طلبہ کے مظاہروں پر پرتشدد کریک ڈاون میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چینی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاو¿ن نہ کیا جائے جو صرف مزید آزادی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں