مظاہرین کی خواہشات جائز ہیں، ایران میں بنیادی آزادیوں پر حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے، پیرس

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے تہران میں اپنے سفیر نکولس روشے کو گزشتہ روز کے روز ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرنے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ایران میں بنیادی آزادیوں پر مسلسل جبر اور متعدد حملوں کی ایک مرتبہ پھر شدید مذمت کر دی۔پیرس نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور اپنے حقوق کے احترام کے لیے مظاہرین کی خواہشات جائز ہیں اور انہیں سنا جانا چاہیے،اٹھائیس نومبر کو فرانس کی قومی اسمبلی میں ایران میں آزادی کی تحریک کی حمایت میں قرار داد منظور کی گئی تھی۔ تہران نے جواب میں 30 نومبر کو فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے اس قرارداد کی مذمت کی تھی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز فرانسیسی سفیر نکولس روشے کو طلب کیا تھا۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے خلاف شدید احتجاج کا اظہار کیا تھا اور فرانسیسی قرار داد کو ایران میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں