سندھ حکومت کو راشن کی تقسیم کا حساب دینا ہوگا، عمران اسماعیل

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو راشن کی تقسیم کا حساب دینا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے وزیراعظم پر بلاجواز تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صوبوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کر رہے ہیں۔ چینی بحران کا جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی ہوگی۔ وزیراعلی سندھ کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں