نوشہرہ میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق، سرچ آپریشن شروع

نوشہرہ (انتخاب نیوز) نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکوڑہ خٹک کے قریب پولیس موبائل پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ڈی پی او عمرخان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری شروع کردیا، پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ان پر 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں۔ مذکورہ واقعے کی ذمے داری ٹی ٹی پی کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں