مفتاح اسماعیل معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا پھر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ چار چار وزرامل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں