اداروں کےخلاف بیانات، بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو طلب کر لیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان پولیس نے ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو کل طلب کرلیا ۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہبازگل کے خلاف قلعہ عبداللہ بلوچستان میں عزیز اللہ اچکزئی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل کی طرف سے حساس اداروں کے افسران کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور ان کے بیانات ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہیں۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست ہے۔ جس کے بعد بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو رابطہ کرکے فوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کو کہا ہے اور اگر نہیں آئیں گے تووارنٹ جاری کر کے گرفتار کر کے لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں