گوادر میں ماہی گیروں پر ٹرالر مافیا کی فائرنگ سیکورٹی فورس اور انتظامیہ کی نااہلی ہے، آدم قادر بخش

گوادر (نامہ نگار) اورماڑہ کھلے سمندر میں ماہی گیروں پر ٹرالر مافیا کی فائرنگ قابل مذمت ہے، MSA اور کوسٹ گارڈ کا مقامی ماہی گیروں سے عدم تعاون افسوسناک ہے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہی گیر سیکرٹری آدم قادربخش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہی کہ آج اتوار کے روز بل کے سمندر میں ٹرالر مافیا کی مقامی ماہی گیروں پر فائرنگ غنڈہ گردی کی انتہا ہے، اس سے بڑھ کر یہ بات قابل افسوس ہے کہ کوسٹ گارڈ اور MSA ایسے نازک موقعوں پر منظرعام سے غائب ہوجاتے ہیں صرف محکمہ فشریز سے تیل کے پیسے وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقامی ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں