امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا

امریکا نے پاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔امریکی فہرست میں سعودی عرب ، ایران،چین، شمالی کوریا، روس، تاجکستان،ترکمانستان ،برما،کیوبا،ایری ٹیریا،نکاراگوا بھی شامل ہیں۔ آزادی مذہب کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داعش اور طالبان کو "particular concern” لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ جو ممالک مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور پرامن اور خوشحال ہوتے ہیں ہم ان حقوق کی ہر ملک میں احتیاط سے نگرانی کرتے ہیں۔
دوسری جانب مذہبی آزادی سے متعلق امریکی خود مختار کمیشن نے بھارت کا نام لسٹ میں شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی کمیشن نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے باعث بھارت کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ پر امریکا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرچکا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم کا ذکر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں