دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے، چیئر مین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے، دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام، لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے 16ہزار 500مواقع پیدا ہوں گے۔ منگل کو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور کنٹریکٹ کی سائٹ پر بروقت موبلائزیشن یقینی بنانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیئر مین واپڈا نے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے،دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 81 لاکھ ایکڑ فٹ، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہاکہ دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام، لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے 16ہزار 500مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں 44مختلف سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔ انہونے کہاکہ چلاس کیڈٹ کالج اورتھک پن بجلی گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ معیاری تعلیم اور بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں