پرویز الٰہی اورمونس کے انٹرویو زکے بعد جنرل باجوہ کو خود بیان دینا چاہیے، سعید غنی
کراچی(انتخاب نیوز) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں ہے، عمران خان سیاست میں دوسرے شیخ رشید ہیں۔ کراچی کے علاقے جمشید ٹا ﺅن میں سپرے مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، صحت کارڈ سے پوری فیملی اپنا علاج کرا سکے گی۔صوبائی وزیرِ سندھ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی لگایا جائے گا، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہو گا۔ا نہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت اچھی چیز ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی سنجیدگی دکھائے گی تو اس سے بات چیت ہو گی۔سعید غنی نے کہا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو کہہ دیا کہ پلستر لگا کر 3 ماہ تک بیٹھ جائیں، عمران خان پاکستان کی سیاست کا ماضی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہم غیر سیاسی ہیں، مونس اور پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد جنرل باجوہ کو خود بیان دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرینِ سیلاب کو ریلیف دینے کے لیے سندھ حکومت کوشاں ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو گھر تباہ ہوئے ہیں وہ بنا کر دیں گے۔انہوںنے کہا ہے کہ چند ماہ میں متاثرہ علاقوں میں کام ہوتا نظر آئے گا، ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر کچھ دنوں کےلئے آئے گا، جو میئر منتخب ہوکر آئے گا وہی شہر کے لیے کام کرے گا۔


