بی این پی اور تحریک انصاف کا مشکل گھڑی میں ملکر کام کرنے کا عہد

اسلام آباد:کوئٹہ:حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفود کی منگل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے وفد میں کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری شامل تھے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد میں سیکرٹری جنرل بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ شامل تھے۔ ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈا پر مذاکرات کیے گئے۔ ملاقات میں ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات، مستحقین کی امداد کے لیے دیئے گئے وفاقی حکومت کے امدادی پیکچز، بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں