ایران میں مظاہرین نے 3 روزہ معاشی ہڑتال شروع کر دی

تہران:ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اورمظاہرین نے پیر کے روزسے تین روزہ معاشی ہڑتال شروع کر دی، مظاہرین نے کل(بدھ کو)تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کل(بدھ کو) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 64 بچوں سمیت 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 18ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں