بلوچستان ہائیکورٹ کااعظم سواتی کے خلاف مزید ایف آئی ارز درج نہ کرنے کا حکم
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید ایف آئی ارز درج نہ کرنے کا حکم دیدیا، تفصیلات کے بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید ایف آئی ارز درج نہ کرنے کا حکم دیدیا،اعظم سواتی کے خلاف پہلے سے درج ایف آئی آرز پر رپورٹ طلب کر لی ، یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تھی۔ بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔ دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


