جرمنی ،چاقوحملہ،ایک طالبہ ہلاک، دوسری زخمی
برلن(انتخاب نیوز)جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوطالبات پر سکول کے راستے میں چاقو حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 سال کی ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور چاقو مارنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آور کی عمر27سال ہے اوراس کا تعلق افریقی ملک اریٹریا سے ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


