سینیٹر اعظم سواتی نے بیرون ملک عیش و عشرت کی زندگی ملک کیلئے قربان کی، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بزرگ سینیٹر اعظم خان سواتی نے بیرون ملک اپنی عیش و عشرت کی زندگی اپنے وطن کی ترقی اور قوم کی کامیابی کے خاطر قربان کیا، بطور قوم ہمیں ان جیسے لوگوں کی قدر کرکے ہی اپنی منزلیں حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امپورٹڈ و بزدل حکومت سمجھتی ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں اور ظلم سے حق و سچ کا راستہ نہیں روک سکتی اعظم خان سواتی پر اس سے پہلے ناقابل برداشت ظلم ڈھائے گئیں کیا لیکن جب وہ نہیں بکے نہیں جھکے تو حکومت نے انکی ذاتی اور فیملی کی زندگی کو نشانہ بنایا جو حقیقت میں انسانیت کی تذلیل اور پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اعظم خان سواتی اپنے حق کے لئے کھڑے رہے۔ پارلیمنٹ، سینیٹ اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اب ایک بار پھر بزرگ سینیٹر اعظم خان سواتی پر کئی مقدار درج کیے گئے تو انہوں نے نواز شریف کی طرح بھاگنے کے بجائے اپنے خلاف کیسز کا سامنا کررہے ہیں جس پر ہم سب کو فخر و ناز ہے۔


