نصیر آباد، سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کے تبادلے، جعلی طریقے سے بھرتیوں کے منصوبے شروع

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) نصیرآباد محکمہ تعلیم میں پابندی کے باوجود سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا اساتذہ کے تبادلے کرکے ان کی جگہ آسامیاں خالی قرار دیکر بڑے پیمانے پر جعلی طریقے سے اساتذہ کی بھرتی کے منصوبے شروع کردیئے گئے محکمہ تعلیم نصیرآباد کے ذرائع کے مطابق نصیرآباد محکمہ تعلیم میں سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کرام کے تبادلے کرنے کا عمل گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے ذرائع نے دعوی ٰ کیا ہے کہ اساتذہ کرام کے تبادلے کرکے ان کی جگہ خالی آسامیاں قرار دیکر مبینہ طور پر جعلی اساتذہ کی بھرتی کے منصوبے بنائے گئے ہیں اور 184جے وی ٹی میل 51 جے وی ٹی فیمیل 16جے ای ٹی میل15 معلم القرآن میل 11 معلم القرآن فیمیل 16جے ای ٹی میل 13 جے ای ٹی فیمیل 2جے ای ٹی ٹیک 12جے ڈی ایم میل 6جے ڈی ایم فیمیل 1پی ای ٹی میل 5 پی ای ٹی فیمیل 12جے اے ٹی میل 6جے اے ٹی فیمیل 21 ای ایس ٹی میل 15 ای ایس ٹی فیمیل جن کی تعداد 370 بنتی ہے ان پر خفیہ طریقے سے بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے سیاسی بنیادوں پر بندربانٹ کے عمل پر نصیرآباد کے عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کرام کے تبادلوں اور سیاسی بنیادوں پر خفیہ اساتذہ کی بھرتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصیرآباد میں محکمہ تعلیم کو مکمل سیاسی میدان بنادیا گیا اساتذہ کرام کے سیاسی بنیادوں پر ہونے والے تبادے منسوخ کیئے جائیں اور 370 آسامیاں پر میرٹ کے مطابق قابل اساتذہ بھرتی کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں