کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، یوریا، کھاد، چینی، کھجور اور انار اسمگلنگ کی کوشش ناکمام، 3 گاڑیاں ضبط
کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے درخشان چیک پوسٹ پر 4 کروڑ روپے مالیت کی ہزاروں کلو یوریا کھاد، چینی، کھجور اور انار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقاد رمیمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر معین افضل علی، اسسٹنٹ کلکٹر محمد یوسف مری اور درخشان چیک پوسٹ کے انچارج فرید رند نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کھجور، انار، ہزاروں کلو یوریا کھاد اور چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین بڑی گاڑیوں میں لوڈ سامان قبضے میں لے لیا جس کی مالیت تقریبا 4 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ کسٹم کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


