وزیر خزانہ کا سعودی عرب سے 3بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پراظہارتشکر
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودیہ تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت اور تجارت سمیت مختلف محاذوں پر غیرمعمولی تعلقات ہیں۔وزیرخزانہ نے سعودی سفیر کو تعمیرِنو اور بحالی کے پروگرام سیآگاہ کیا اور اسٹیٹ بینک میں 3بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پراظہارتشکر کیا۔وزیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پرسعودی فنڈبرائیترقی کاشکریہ اداکیا۔اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کامقصدپاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے وزیرخزانہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون اور امداد پر سعودی عرب کاشکریہ اداکیا۔
Load/Hide Comments


