خاران کے رہائشی زاہد نوشیروانی عرف کاہو کے گھر پر دستی بم حملہ

خاران (انتخاب نیوز) خاران شہرمیں زاہد نوشیروانی عرف کاہو نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاران شہر سول ہسپتال کے قریب خاران کے رہائشی میر زاہد نوشیروانی نامی شخص کے گھر میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھنک دیا گیا جو پھٹ نہ سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زاہد نوشیروانی کے گھر ایک دستی بم پھینکنے کی اطلاع ملی جو گھر کی چاردیواری میں گرا تھا اور پھٹ نہیں سکا، جس کو ناکارہ بنانے کیلئے خضدار سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں