بلوچستان میں سیلاب متاثرہ زمینداروں کیلئے ڈوزر آورز کیلئے تیس ملین روپے مختص کیے ہیں، ہاشم نوتیزئی

خاران (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کبدانی ہاؤس خاران میں سیاسی و قبائلی معتبرین نومنتخب کونسلران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم جانا ہے ہم نے ہر وقت بلوچستان کے غریب اور مظلوم عوام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں، بلند و بانگ دعووں کے بجائے عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں ماضی کی طرح ہم نے حال میں بھی اپنے عوام کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اب بھی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاران کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، بجلی اور پانی کے منصوبوں اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے لیے ڈوزر آورز کی فراہمی کے لیے تیس ملین روپے مختص کئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ رقم توانائی کے منصوبوں کے لیے رکھی گئی ہیں خاران میں سٹی 3 فیڈر کے لیے ہم نے ایک کروڑ 75 لاکھ کے خطیر رقم مختص کئے ہیں بہت جلد کام شروع کیا جائے گا خاران کے کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی کے کھمبے نہیں ہیں انہوں نے اس موقع پر واپڈا کے زمہ دار آں کو ہدایت جاری کی کہ خاران۔ میں کمزور اور کم واٹ کے ٹرانسفارمر کو فوری دور کرکے نئے اور 100 واٹ کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کو دور کیا جاسکیں نہوں نے کہا کہ عوام ان منصوبوں کے دیرپا ثمرات سے بہت جلد مستفید ہونے گیاس موقع پر بی این پی کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ۔ سابق صدر و سابق تحصیل ناظم حاجی میر محمد جمعہ کبدانی۔ ایکسئین قاضی نویدآحمد۔ ایکسئین آر ای ڈی سید آصف شاہ۔ ایل ایس اعجاز درانی۔و دیگر پارٹی سینئر رہنما موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں