لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز میں ایک روزہ جیو سائنسز سیمینار کا انعقاد

اوتھل (انتخاب نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف میرین سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ أف میرین جیالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان ”جیو سائنسز ”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملکی اور غیرملکی مقررین نے پاکستانی ساحل اور ساحلی عمل کی ارضیات کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ تھے۔بین الاقوامی سیمینار میں نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے سے پروفیسر پال لیو،چائنا یونیورسٹی پٹرولیم سیچنگ ڈاو سے پروفیسر ژیانگوژانگ، بحریہ یونیورسٹی کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر آصف انعام، جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر، سندھ یونیورسٹی جامشورو سے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد لاشاری، جیولوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف بلوچستان سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محب اللہ، پی پی ایل سے ڈاکٹر عابد حسین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن سے سینئر سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر حماد الرحمن سمیت ڈاکٹر ثمینہ نے مذکورہ موضوع پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔سمینار میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض، رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی، ایس ایس پی لسبیلہ دوستن داشتی، میرین سائنسز فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر محمد اسلم بزدار، جیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر حلیم زاہد، ڈاکٹر محمد شفیع سمیت مختلف فیکلٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز فیکلٹی ممبران سمیت طلبا و طالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے معدنیات سے بھر پور خط خشحالی اور تر قی کا ضامن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سمینار کا مقصد جیو سائنسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور تحقیقی کو وسعت دینا ہے۔نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے کے پروفیسر پال لیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خصوصا بلوچستان آکر سمینار میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی بے شمار آبی وسائل اور پہاڑی سلسلہ قدرتی وسائل سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے انڈس ریور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کا ڈیلٹا پارک جہاں دریائے سندھ بحیرہ عرب میں بہتا ہے جو کہ دلدل کی ندیوں اور مینگرو کے جنگلات کا ایک پیچیدہ نظام بناتا ہے دریاؤں کے بہاؤ کو کم کرنا یہاں پائی جانے والی بہت سی نسلوں کی بقا کا سودا تصور ہوتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر حماد الرحمن نے کہا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ملک کے مختلف حصوں میں تحقیق،سائنسی لیب اور اسکالرز کے پیپرز کی اشاعت کے لیے معاونت فراہم کرے گی، اس کے علاوہ مختلف متعلقہ پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض نے سیمینار میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شرکاء سمیت ڈیپارٹمنٹ آف میرین جیالوجی اور سیمینار کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار سیمینار میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے اسپیکرز منتظمین و دیگر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں