فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کا کوارٹرفائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

دوحہ : فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کا کوارٹرفائنل مرحلہ آج (جمعہ) سے شروع ہوگا جس میں 2 مقابلے کھیلیں جائیں گے۔قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج بروز جمعہ 9 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔پہلا کوارٹر فائنل 5مرتبہ کی عالمی چمپئن نیمار کی برازیل اورگزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں لائنل میسی کی ارجنٹینا کا ٹاکرا نیدرلینڈز سے ہوگا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں 10دسمبر کو کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کا سامنا مراکش سے ہوگا جبکہ اسی روز چوتھا کوارٹر فائنل بھی کھیلا جائے گا، دفاعی چمپئن فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں