پنجگور اور تربت کے درمیان سی پیک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پنجگور /نامہ نگار. پنجگور اور تربت کے درمیان سی پیک روڈ کے مختلف پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ناقابل سفر ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق اس این ایچ اے کی عدم توجہی کی وجہ سے لشکران کور کے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہو گیا ہے۔ سی پیک روڈ مکران کو کوئیٹہ اور اور دوسرے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے مگر سی پیک روڈ کے پل کے ٹوٹ پھوٹ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے ناقابل سفر بن گیا ھے علاقے کے ٹرانسپورٹرز اور عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور تربت کے درمیان لشکران کور پل کی تعمیر اور مرمت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثہ پیش نہ آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں