یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی 2022 میں’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو امریکا کے مشہور جریدے ٹائم نے 2022 میں’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا ہے۔امریکی جریدے ٹائم میں یوکرین کے صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ زیلینسکی نے روس کے تباہ کن حملے کا ہمت سے مقابلہ کرکے اپنے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور عالمی سطح پر بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز پر جب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی بموں کی بارش ہوئی تو سابق یوکرینی صدر اپنے لوگوں کے ساتھ موجود رہے اور اپنی قوم کو متحد کیا۔جنگ زدہ ملک کے رہنما کی کامیابی اس حقیقت پر منحصر ہےکہ ہمت متعدی ہے کیونکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد جب یوکرین کی سیاسی قیادت کو یہ احساس ہوا کہ صدر زیلنسکی کی اس صورتحال میں بری طرح پھنس گئے ہیں تو سب نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے 2021 سال ایلون مسک کو’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا کیونکہ پچھلے سال ان کی الیکٹرک کارکمپنی دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں