خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوگا،ڈاکٹر طاہر القادری

اسلام آباد:قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا،اور نہیں ہی آبادی کے نصف کو دیوار سے لگانے کی کوئی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے انھوں نے منہاج ویمن لیگ کی راہنماؤں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ یہ ہے کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے انھیں وراثتی حق دیا جائے اور آئین قانون میں خواتین کو جو تحفظ دیا گیا ہے اس کا احترام کیا جائے،انھوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم و تربیت دینے والے نبوی راستے اور خواتین پر ظلم کرنے اور ظلم کرنے کا جواز ڈھونڈنے والے ابوجہل کے راستے پر ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی تعلیم و تربیت کے پروگرام مرتب کرنے اور کامیابی سے چلانے پر مبارکباد دی دریں اثنا منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام اتوار کو(آج) اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں ویمن سمٹ 2020 منعقد ہو گا اور اختتام پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی ہوگی،مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا ویمن سمٹ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور جماعتوں کی خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں