لسبیلہ، حب اور پشین میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)لسبیلہ ،حب اور پشین میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع لسبیلہ اور حب کےساتھ ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ اتوار 11 دسمبر کو ہو گی۔ پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان دیدیا گیا ، ضلع حب اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 259 پولنگ اسٹیشن اور 690 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 153236 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 119087 ہے۔ ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے انتخابات کیلئے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔ میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


