قطر فیفا ورلڈ کپ، نیدر لینڈز، ارجنٹائن کے مقابلے میں امریکی صحافی کی موت ہو گئی
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران امریکی صحافی کی موت ہوگئی۔عالمی میڈیا کے مطابق 48 سالہ امریکی صحافی گرانٹ گزشتہ روز لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل میچ کور کر رہے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، لیکن جان بچائی نہ جا سکی۔امریکی صحافی کی اہلیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی موت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔
Load/Hide Comments


