ملک میں 2 ماہ بعد مسافر ٹرین سروس بحال

اسلام آباد / لاہور / کراچی: ملک میں کم و بیش 2 ماہ بعد مسافر ٹرینیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30 ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی تھیں، جن میں سے 15 اپ اور 15 ڈاوَن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں سے 9 کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔مسافر ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس سے ہوا جب کہ دوسری ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں