کوئٹہ، دودھ اور دہی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے اور دہی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔اضافے کے بعد دودھ 160 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جانے لگی۔کوئٹہ میں دودھ کی سرکاری قیمت 125 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت 140 روپے مقرر ہے۔ صوبائی حکومت اور انتظامیہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ پر عملدر آمد کرانے میں ناکام ہے۔ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف چھاپوں اور جرمانوں تک محدود ہے۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 125 سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں