چمن پر افغان بارڈر فورسز کی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ،6 شہری جاں بحق، 17 زخمی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (انتخاب نیوز) افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آباد پر بلا اشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ سے 6 شہری جاں بحق، 17 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے 6 شہری جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 11 دسمبر کو افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے، مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کیخلاف ناپ تول کے باوجود مناسب جواب دیا، لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کی تکرار کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں