حب، بلدیاتی انتخابات غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج , لسبیلہ عوامی اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب جام پینل نیشنل پارٹی کو بری شکست
لسبیلہ(این این آئی) حب میں بلدیاتی انتخابات غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج میونسپل کارپوریشن حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب جام پینل نیشنل پارٹی کو بری شکست. اس سلسلے میں بلوچستان کے تین اضلاع حب، لسبیلہ اور پشین میں اتوار کے روز بلدیات انتخابات کے لیے ووٹ ہوئے ضلع حب کے ایک میونسپل کارپوریشن حب سمیت تین میونسپل کمیٹیز گڈانی، دریجی اور وندر جبکہ 12یونین کونسلز میں انتخابات ہوئے میونسپل کارپوریشن حب کے 43 نشستوں پر متعدد امیدوار مدمقابل تھے جن میں بھوتانی کارواں، بلوچستان نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام پر مشتمل لسبیلہ عوامی اتحاد اور جام پینل اور نیشنل پارٹی پر مشتمل اتحاد سمیت عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی سمیت کچھ آزاد امیدوار شامل تھے رات گئے غیرسرکاری اور غیرحتمی آمادہ نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے 28 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلیا جبکہ جام پینل اور نیشنل پارٹی اتحاد محض 14 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ ایک وارڈ میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں. میونسپل کارپوریشن حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں عبدالواحد چھٹہ وارڈ نمبر 2،عبدالوہاب رند وارڈ نمبر 3،ریاض مگسی وارڈ نمبر 6،اسماعیل رند وارڈ نمبر 7،سعید اللہ مینگل وارڈ نمبر 11،شیرجان بلوچ وارڈ نمبر 12،عمران اقبال وارڈ نمبر 13،محمد رمضان منگیانی وارڈ نمبر 18،وڈیرہ بابو فیض شیخ وارڈ نمبر 23،نواز دودا وارڈ نمبر 24،بشیر مگسی وارڈ نمبر 27،گل حسن محمد حسنی وارڈ نمبر 28،ممتاز لہڑی وارڈ نمبر 30،عبدالرزاق لاسی.وارڈ نمبر 33،سرور مگسی وارڈ نمبر 35اکبر ملازئی وارڈ نمبر 36،فرمان علی سومار رونجھو وارڈ نمبر 37،جعفر رند وارڈ نمبر 39،اعظم رند وارڈ نمبر 40،اسد اللہ کاکڑ وارڈ نمبر 15،محمد جان مری وارڈ نمبر 20،گل حسن میروانی وارڈ نمبر 31،ارباب محمد حسنی وارڈ نمبر 14،اقبال مگسی وارڈ نمبر 34،عثمان کوہ بلوچ وارڈ نمبر 32،نورخان رند وارڈ نمبر 41 اور غلام قادر لانگو وارڈ نمبر 9 شامل ہیں جبکہ جام پینل اور نیشنل پارٹی اتحاد کے رجب رند، ارباب مگسی، حافظ رسول بخش، اسحاق، عبدالغنی رند، سیف اللہ شیخ، عظیم سیاں، زبیر گجر، علی اکبر جاموٹ، جمال مری، مراد علی بزنجو، ہاشم سیاپاد، محمد یوسف بلوچ شامل ہیں جبکہ گڈانی میں بھی غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق بھوتانی گروپ و آزاد امیدوار نے میدان مار لیا شیخ آباد کالونی سے آزاد امیدوار سائیں رضوان امیر شیخ۔مچھ سید برکت گوٹھ سے آزاد امیدوار میر تیمور ڈگارزئی کامیاب جبکہ بھوتانی گروپ کے وارڈ نمبر 5 سے ماما رضا محمد نے جام گروپ کے غفار بلوچ کو جبکہ وارڈ نمبر 2 سے بھوتانی گروپ کے در محمد نے جام گروپ کے الٰہی بخش کو شکست دے دی جبکہ وارڈ نمبر 3 سے بھوتانی گروپ کے محمد امین سنگھور نے جام گروپ کے عطاء اللہ رشید کو شکست دی جبکہ چیچائی سے عمران شیخ نے جام گروپ کے فقیر محمد ڈگارزئی کو شکست دے دی گڈانی موڑ سے رحیم شاد کامیاب جبکہ بھوانی سے جام گروپ کے عبدالعزیز واہورہ کامیاب ہوئے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں بھوتانی گروپ نے اکثریت نشست لاکر کامیابی اپنے نام کرلی گڈانی میں اس بار بڑی تعداد میں عوام نے ووٹ کاسٹ کیا گڈانی سے کئی نئے چہرے کامیاب ہوئے ہیں جن میں تیمور ڈگارزئی اور رضوان شیخ۔عمران شیخ۔رحیم شاد شامل ہیں. میونسپل کمیٹی وندر میں لسبیلہ عوامی اتحاد اور مقابل جام گروپ نے چھ چھ نشستیں جیت لی جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے.


