شیخ رشید کا ٹویٹراکاﺅنٹ ٹیکنیکل خرابی کے باعث بند ہو گیا

مدینہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹویٹر اکاﺅنٹ نے ”ٹیکنیکل خرابی“کے باعث کام کرنا چھوڑ دیا جس پر شیخ رشید احمد نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے اور بیان میں کہا کہ یہ ٹیکنیکل خرابی ہے یا کوئی اور وجہ ؟ مجھے اسکے اسباب کا علم نہیں ہے ا۔نہوںنے کہا کہ معلوم نہیں میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ 3 روز سے ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے بند ہے۔ میں 3 روز کے لئے عمرہ پر سعودیہ عرب آیا ہوا ہوں۔ پاکستان آﺅں گا اور دیکھوں گا کہ ٹویٹر کیوں کام نہیں کر رہا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نان ٹیکنیکل آدمی ہوں اس خرابی کا مجھے علم نہیں ، پاکستان پہنچ کر کسی ٹیکنیکل آدمی سے ٹویٹر کی خرابی بارے معلوم کرونگااور میری اولین ترجیح پاکستان پہنچ کر اپنے ٹوٹیر اکاﺅنٹ کی بحالی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں