پی ٹی اے معاہدہ، ایران نے پاکستان کیساتھ اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹا دی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ کیلئے اہم اقدام۔ ترجمان ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایران نے ترجیحی تجارتی معاہدے یا پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے پی ٹی اے معاہدے پر مارچ 2004ء میں دستخط کیے تھے اور وفاقی کابینہ نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کی مئی 2005ء میں توثیق کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر 2006ء میں پاکستان ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


