بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، پروفیشنل پینل نے کامیابی حاصل کرلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے کامیابی حاصل کرلی ایڈووکیٹ افضال حریفال 413 ووٹ لیکر بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ایڈووکیٹ شمس رند 376 ووٹ لیکر سینئر وائس پریزیڈنٹ منتخب، ایڈوکیٹ ایس آر کاکڑ 419 ووٹ لیکر بلوچستان ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا عہدہ بھی پروفیشنل پینل نے جیت لیا پروفیشنل پینل کے خلاف وکلاشکیل اور ڈیموکریٹک پینل نے مل کر مقابلہ کیاتھا۔
Load/Hide Comments


