مطالبات کی عدم منظوری، جی ٹی اے آئینی کا منگل کو صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائیگا، صوبہ بھر سے اساتذہ کوئٹہ پہنچ کر میٹروپولیٹن کے سبزہ زار میں منگل کو 11بجے جمع ہونگے قائدین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے صوبائی اسمبلی پہنچ کر صوبائی سمبلی کا گھیراؤکیا جائیگا،واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود چند ایک بدعنوان کرپٹ بیوروکریٹس کی جانب سے غیر منطقی تاخیر اور روڑے اٹکانے والے عناصر عملدرآمد میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، جو نہ صرف اساتذہ دشمنی بلکہ صوبائی حکومت کو ناکام اور چیلنج کرنے کی سازش ہے، منظور کردہ سمری میں در و بدل اور ایگریڈیشن پر آنے والے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کر کے وعدے اور معاہدے کے مطابق اساتذہ اپگریڈیشن کو اصل شکل میں عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بھر پور مزاحمت اور جد وجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں