کوئٹہ، فائرنگ سے وکیل سمیت 2 افراد زخمی، واقعے کیخلاف کوئٹہ بار کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے خروٹ آباد میں فا ئرنگ سے وکیل سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کو ئٹہ با ر ایسوسی ایشن نے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے عدالتوں سے با ئیکاٹ کا اعلان کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے وکیل عطااللہ خروٹی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دریں اثنا ء، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے وکیل پر حملے کی مذمت کر تے ہو ئے عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں فو ری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے۔
Load/Hide Comments


