ریکوڈک پر تحفظات دور نہ ہوئے تو اتحادی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں، اختر مینگل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان کے معدنی وسائل ریکوڈک پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے ریکوڈک معاہدے پر شدید تحفظات ہیں، حکومت نے ریکوڈک پر قانون سازی کرتے وقت ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ ہم ریکوڈک پر ہونے والی قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں۔ سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بلوچستان بدبخت صوبہ ہے، یہاں کے وسائل پر یہاں کے مقامی لوگوں کا ہی حق تسلیم نہیں کیا جارہا۔ ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو اتحادی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔ وفاقی اتحادی حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ جلد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں