بلوچستان بلدیاتی انتخابات، گوادر میونسپل کمیٹی میں حق دو تحریک بھاری اکثریت سے کامیاب
گوادر (نامہ نگار) بلوچستان کی بلدیات کی مخصوص نشستوں پر الیکشن، گوادر میونسپل کمیٹی میں حق دو تحریک، پسنی میں نوری پینل، اورماڑہ میں نوری، مہیم پینل، جیونی میں بی این پی مینگل نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ گوادر میونسپل کمیٹی میں حق دو تحریک اتحاد کے خواتین 12 ورکر 2 اقلیت 2 بی این پی اتحاد خواتین کے 2 امیدوار کامیاب حق دو تحریک بھاری اکثریت سے کامیاب۔ ضلع گوادر یونین کونسل نمبر 10 ورکر کی نشست پر نوری پینل کے عالم تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ کسان کی نشست پر نوری پینل کے شبیر احمد تین ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ خواتین کی نشست پر نوری پینل کی بیگم اور حق دو تحریک کی خاتون امیدوار دو، دو ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ میونسپل کمیٹی اورماڑہ میں نوری پینل کے ورکرز نشست کے امیدوار ساجد عمر چار ووٹ لے کر کامیاب، کسان کی نشست پر نوری پینل کے عین اللہ چار ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ خواتین کی دو نشستوں پر نوری پینل اور حق دو تحریک کی خواتین امیدوار بالترتیب چار اور تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ یوسی نمبر 9 کے نوری پینل کے امیدوار شریف بلوچ چار ووٹ لے کر کامیاب۔ خواتین کی نشست پر حق دو تحریک کی امیدوار ناز بی بی اور نوری پینل کی امیدوار شکیلہ دو، دو ووٹ لے کر برابر رہے، جن پر ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائیگا۔ میونسپل کمیٹی پسنی میں کسان نشست پر نوری پینل کے نوری پینل کے نور بخش سات ووٹ لے کر کامیاب اور خواتین کی دو نشستوں پر حق دو تحریک کی نسیمہ اور نوری پینل کی امیدوار مسمات ہزاری محمد امین تین، تین ووٹ لے کر برابر رہی ہیں۔ ایم سی پسنی کی خواتین کی مزید دو نشستوں پر چار خواتین دو، دو ووٹ لے برابر رہیں۔ برابر ووٹ لینے والی خواتین امیدواری کامیابی کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر ہوگا۔ ایم سی پسنی کی ورکر اور اقلیت کی دو نشستوں کیلیئے دو امیدواروں سات، سات ووٹ لے کر برابر رہیں۔ کامیابی کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یوسی نمبر 8 کلاتو گبد کی مخصوص نشستوں میں ہوت نعمت پینل 3 اور بی این پی 2 کے امیدوار کامیاب رہے۔ کسان سیٹ ہوت نعمت پینل کے آزاد میدوارمحراب۔ ورکر سیٹ پر بی این پی کے محمداختر، خواتین کی سیٹ پر ہوت نعمت پینل کی آزاد امیدوار فریدہ دوستین، انیلہ اور بی این پی کی فریدہ زاہد منتخب ہوئیں۔


