ماشکیل میں کئی ماہ سے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

ماشکیل (انتخاب نیوز) ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس نے اہل علاقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دی ہے سرحدی علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین پریشان گزشتہ کئی مہینوں سے ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک انہتائی خراب اور نیٹ فور جی سروس بھی بے کار ہے ماشکیل میں فور جی نام کا رہا ہے کام کا نہیں آئے دن نیٹ ورک کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دی ہے ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک نعمت کی بجائے زحمت بن گئی ہے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس اور ناقص فور جی سروس سے لوگوں کے مہنگے پیکیجز ضائع ہو رہے ہیں علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس کا فوری نوٹس لینے اور فور جی سروس کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں