16 دسمبر2014 ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے 16 دسمبر2014 کو آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور میں پیش آنے والے دل سوز اور المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور اساتذ ہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ان کے نمائندگان معصوم بچوں اور اساتذ ہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ان خیالات کااظہاراسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ا سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر2014 ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ملک سے تخریب کاری کے ناسور کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے یہاں مکمل امن قائم کرنا اور اسے خوشحالی کی راہ پر ہموار کرنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے اور ہم اس کو انشاءاللہ ضرور حاصل کریں گے۔


