بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام پی سی ایس امتحان مئی 2023ءمیں ہوں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے طلبہ کے بہترین مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتما م اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن افسروں کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے پی سی ایس کمبائنڈ امتحان کا انعقاد مئی 2023ءمیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے، اس اقدام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلے کے امتحانوں میں شرکت کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں