دکی، کوئلہ کان مالکان کو دھمکیاں اور بھتہ طلب کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
دکی (انتخاب نیوز) معراج ایریے میں کوئلہ ٹرکوں کو دھمکیاں دینے اور بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حنیف ولد ظاہر قوم زرکون اورمہر گل ولد سادہ گل قوم کاکڑ ساکن قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 155/2022 پولیس تھانہ دکی میں بھتے اور دھمکیوں سمیت کام کو بند کرنے کے دفعات 385,386,504,506 کے تحت درج کرلی گئی ہیں۔مقدمہ ظریف خان ولد عبد الرحمان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔دونوں ملزمان سے دو عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


